QR CodeQR Code

کوئٹہ، خطرناک اسلحہ، ایف سی کی وردیاں اور بلٹ پروف جیکٹس برآمد، 19 افراد گرفتار

10 Oct 2012 16:54

اسلام ٹائمز: ایف سی کمانڈنٹ غزہ بند نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے جو اسلحہ برآمد کیا گیا وہ کسی تخریب کاری کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ کمانڈنٹ غزہ بند کرنل مقبول احمد نے کہا ہے کہ ایف سی نے رند گڑھ میں چھاپہ مار کر چار کابلی گاڑیاں، خطرناک اسلحہ، ایف سی کی وردیاں اور بلٹ پروف جیکٹس برآمد کرکے 19 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے ایف سی ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ گذشتہ شب ایف سی نے خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کر 4 عدد کابلی گاڑیاں، 2 عدد موٹر سائیکل، بلٹ پروف جیکٹ 3 عدد، ایس ایم جی 9 عدد، چار ہزار روانڈز، ایس ایم جی رائفل کے میگزین 39 عدد پستل کے میگزین 20 عدد، نقد رقم 1،48150 روپے، جعلی شناختی کارڈ 204 عدد، مہریں 7 عدد، خنجر 3 عدد، موبائل فون 8 عدد اور دور بین 3عدد، گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اور مختلف قسم کا سامان برآمد کرکے 19 افراد کو گرفتار کرلیا۔
 
ان کا کہنا تھا کہ ان افراد کو تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، ملزمان سے ایف سی کی وردیاں اور بلٹ پروف جیکٹس بھی برآمد کرلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں مختلف مقامات پر ایف سی کی وردیاں سرعام فروخت کی جارہی ہیں، اس حوالے سے جلد ہی چھاپے مارے جائینگے۔ ملزمان سے جو اسلحہ برآمد کیا گیا وہ کسی تخریب کاری کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔


خبر کا کوڈ: 202326

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/202326/کوئٹہ-خطرناک-اسلحہ-ایف-سی-کی-وردیاں-اور-بلٹ-پروف-جیکٹس-برا-مد-19-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org