QR CodeQR Code

20 فیصد تک افزودہ یورینیم کی پہلی کھیپ سائنس دانوں کے حوالے،یورونیئم افزودہ کرکے ایران ایٹمی ملک بن گیا ہے،احمدی نژاد

11 Feb 2010 21:42

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ بیس فیصد تک افزودہ یورینیم کی پہلی کیھپ سائنس دانوں کے حوالے کر دی گئي ہے۔صدر احمدی نژاد نے آج اسلامی انقلاب کی اکتیسویں سالگرہ کے موقع پر


تہران:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ بیس فیصد تک افزودہ یورینیم کی پہلی کیھپ سائنس دانوں کے حوالے کر دی گئي ہے۔صدر احمدی نژاد نے آج اسلامی انقلاب کی اکتیسویں سالگرہ کے موقع پر نکالے گئے عظیم الشان جلوس میں شریک دسیوں لاکھ افراد سے خطاب کے دوران مختلف میدانون میں ایران کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بیس فیصد افزودہ یورینیم کی پہلی کھیپ سائنس دانوں کے حوالے کردی گئی ہے۔صدر جناب احمدی نژاد نے اسلامی انقلاب کو انسانوں کا نجات دہندہ اور انسانیت کو سعادت سے ہمکنار کرنےبوالا قرار دیا اور کہا کہ اسلامی انقلاب ایک زندہ اور جامع تحریک ہے جس کا سرچشمہ مومن اور پاک انسانوں کی جان اورضمیر ہے۔صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی ابتدا اور اس کی کامیابی سے پہلے ہی معلوم تھا کہ عالمی سامراج اور اقوام عالم کو لوٹنے والے ممالک قوموں کے تشخص اور ان کے بیدار ہونے کے مخالف ہیں اور ہر تحریک کا مقابلہ کریں گے اور اب ملت ایران کے مقابلے میں بھی صف آرا ہیں۔صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ علاقائی تعاون میں ایرانی قوم کے موثر کردار سے تسلط پسند طاقتیں اچھی طرح واقف ہیں اور وہ ایران کی مخالف ہیں کیونکہ وہ چاہتی ہیں کہ مشرق وسطی پر مسلط ہو کر ساری دنیا پر قبضہ کر لیں۔اس کے علاوہ وہ ترقی یافتہ،خودمختار ایران کو اپنے اہداف کی راہ میں رکاوٹ سمجھتی ہیں۔صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا کہ مشرقی وسطی کے علاقے کے مسائل میں فلسطین پر غاصبانہ قبضہ،صہیونی حکومت کا غاصبانہ قیام اور مغربی حکومتوں کی طرف سے اس مجرم اور غیر قانونی حکومت کی حمایت شامل ہے۔انہوں نے کہا قوموں کو لوٹنے والے ملکوں نے بے بنیاد بہانے اور جھوٹا پروپگينڈا کر کے علاقے پر قبضہ کرنے کی سازش رچائی اور اسکے بعد منحوس صہیونی حکومت کو علاقے کی قوموں پر مسلط کر دیا ہے۔صدر جناب احمدی نژاد نے اسلامی انقلاب کے اثرات کے نتیجے میں قوموں کی بیداری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج تسلط پسند طاقتیں سیاسی اقتصادی اور سماجی میدانوں میں سخت مشکلات کا شکار ہیں اور وہ بند گلی میں پہنچ چکی ہيں۔انھوں نے کہا کہ آج پورے ایران میں نکالی گئی عظيم الشان ریلیوں میں کروڑوں کی تعداد میں عوام کی شرکت نے استکباری طاقتوں کو مبہوت کر کے رکھ دیا ہے صدرجناب احمدی نژاد نے کہا کہ عوام کی یہ تاریخی شرکت اسلامی نظام اور انقلاب کے لئے ایک اور شاندار ریفرنڈم ہے۔


خبر کا کوڈ: 20251

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/20251/20-فیصد-تک-افزودہ-یورینیم-کی-پہلی-کھیپ-سائنس-دانوں-کے-حوالے-یورونیئم-کرکے-ایران-ایٹمی-ملک-بن-گیا-ہے-احمدی-نژاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org