QR CodeQR Code

ایران پر اسرائیلی حملہ امریکی معیشت کیلئے خطرناک ثابت ہو گا، امریکی سروے

10 Oct 2012 23:20

اسلام ٹائمز: سروے رپورٹ کے مطابق اکثر امریکیوں نے ایران پر امکانی حملے کو امریکا کے لئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی غلطی کی گئی تو معیشت کو تباہ کن نقصان ہوگا جبکہ مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی پوزیشن بدترین ہو جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکیوں کی اکثریت نے ایران پر امکانی اسرائیلی حملے کو امریکا کے لئے خوفناک قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایسی غلطی کی تو امریکی معیشت بالکل تباہ ہو جائے گی، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی میری لینڈ یونیورسٹی نے اسرائیل کی جانب سے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی دھمکی کے حوالے سے سروے کیا ہے۔ سروے میں لوگوں سے ایران پر امکانی حملوں کے سلسلے میں جب رائے حاصل کی گئی کہ اس حملے کے کیا نتائج سامنے آسکتے ہیں؟ سروے رپورٹ کے مطابق اکثر امریکیوں نے ایران پر امکانی حملے کو امریکا کے لئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی غلطی امریکہ کی معیشت کے لئے تباہ کن ہو گی، اس سے امریکہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بہت بڑھ جائیں گی۔ نہ صرف معیشت کو تباہ کن نقصان ہوگا بلکہ مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی پوزیشن بدترین ہو جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 202583

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/202583/ایران-پر-اسرائیلی-حملہ-امریکی-معیشت-کیلئے-خطرناک-ثابت-ہو-گا-سروے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org