0
Thursday 11 Oct 2012 16:49

تحفظ ناموس رسالت (ص) اور ملک بچائو ٹرین مارچ 14 اکتوبر کو کراچی سے شروع ہو گا، حاجی حنیف طیب

تحفظ ناموس رسالت (ص) اور ملک بچائو ٹرین مارچ 14 اکتوبر کو کراچی سے شروع ہو گا، حاجی حنیف طیب
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی حنیف طیب نے کہا ہے کہ گستاخانہ فلم سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، امریکہ کو چاہیے کہ ذمہ داران کو سخت سزاء دے، امریکہ دنیا میں دہشت گردوں کی تلاش کی بجائے اپنے ملک کے گستاخی کرنے والوں کو سزاء دے، جن کی وجہ سے 2 ارب سے زائد مسلمانون کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، گستاخانہ فلمیں اور کارٹون دنیا کے امن کو برباد کا کرنے کی سازش ہے۔ ملتان پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اقوام متحدہ میں نبی اکرم (ص) سمیت کسی بھی نبی اور آسمانی کتاب کی توہین کرنے والوں کے خلاف قانون سازی کرائیں۔
 
اُنہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت (ص) اور ملک بچائو ٹرین مارچ 14 اکتوبر کو کراچی سے شروع ہو گا جو کہ 15 اکتوبر کو ملتان اور لاہور سے ہوتا ہوا راولپنڈی پہنچے گا۔ حاجی محمد حنیف طیب نے مزید کہا کہ جب گستاخانہ خاکے بنائے جا رہے تھے اور ملعون ٹیری جونز قرآن پاک نذرآتش کر رہا تھا اُسی وقت امریکہ اور پوپ جان پال کو اس طرح کے واقعات کو روکنا چاہیے تھا، قرآن مجید میں حضرت عیسیٰ (ع)، حضرت موسیٰ (ع) اور حضرت مریم (ع) سمیت دیگر انبیاء کرام کا ذکر ہے۔ ان ہستیوں کی توہین کی گئی لیکن امریکہ اور پوپ جان پال خاموش رہے۔
خبر کا کوڈ : 202673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش