0
Friday 12 Feb 2010 12:53

امریکی حمایت باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہونی چاہئے،پاکستانی شہریوں کی جامہ تلاشی کا طریقہ کار تبدیل اور ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کی جائے،ز

امریکی حمایت باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہونی چاہئے،پاکستانی شہریوں کی جامہ تلاشی کا طریقہ کار تبدیل اور ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کی جائے،ز
اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری نے امریکا سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو انسانی بنیادوں پر رہا اور پاکستانی شہریوں کی جامہ تلاشی کا طریقہ کار تبدیل کرنے اور ڈرون ٹیکنالوجی پاکستان کو جلد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکی حمایت باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہونی چاہئے۔جمعرات کی رات ایوان صدر میں امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جنرل (ر) جیمز جونز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاکستان امریکا کی طرف سے سیکورٹی اور سلامتی سمیت معاشی ترقی کیلئے امریکی حمایت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ترجمان ایوان صدر کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وزیرخزانہ شوکت ترین،آرمی چیف جنرل اشفاق کیانی،سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی بھی موجود تھے۔ملاقات میں علاقے کی سلامتی کی صورتحال،ڈرون حملوں،دہشتگردی کے خلاف جنگ، بے گھر کی واپسی،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مضبوطی،اتحادی سپورٹ فنڈز کے واجبات کی ادائیگی،امریکا کی نئی اسیکریننگ پالیسی اور پاکستان کی توانائی کی ضروریات سے متعلق امور زیر بحث آئے۔صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان میں جمہوری اداروں کا استحکام ناگزیر ہے اور یہ اس وقت ہی ممکن ہو سکتا ہے جب ایک منظم اور بہتر انداز اقتصادی ترقی کا ایجنڈا آگے بڑھایا جائے۔ اس حوالے سے عالمی برادری کو کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے امریکی مشیر پر زور دیا کہ پاکستانی مصنوعات کو امریکی منڈیوں اور یورپی مارکیٹس تک رسائی دے اور قبائلی علاقوں میں اقتصادی ترقی کے زونز کیلئے جلد قانون سازی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ امریکا اتحادی سپورٹ فنڈز کے رکے ہوئے 1.5 ارب ڈالر کے واجبات جلد ادا کرے۔صدر نے پاکستانی شہریوں کیلئے امریکہ کی نئی اسیکرننگ پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا اور اس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔جیمز جونز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ امریکہ پاکستان کی سیاسی،معاشی و سٹرٹیجک مدد جاری رکھے گا۔پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 20274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش