0
Thursday 11 Oct 2012 17:07

ملتان، نشتر اسپتال میں توڑ پھوڑ کے خلاف ڈاکٹروں کی مکمل ہڑتال

ملتان، نشتر اسپتال میں توڑ پھوڑ کے خلاف ڈاکٹروں کی مکمل ہڑتال
اسلام ٹائمز۔ نشتر اسپتال ملتان کے ایمرجنسی وارڈ میں جاں بحق ہونے والے مریض کے لواحقین کی طرف سے ایمرجنسی وارڈ میں توڑ پھوڑ اور مبینہ ہوائی فائرنگ کے خلاف گزشتہ روز کی طرح آج بھی مکمل ہڑتال رہی، ڈاکٹروں نے ایمرجنسی، ان ڈور، آئوٹ ڈور کے علاوہ آپریشن تھیٹر بھی بند رکھا، جس کے باعث دور دراز سے آئے مریضوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا، ڈاکٹروں نے نشتر اسپتال کے مین گیٹ پر مبینہ ہوائی فائرنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مسعود الرئوف ہراج اور ڈاکٹر مظہر چودھری کا کہنا تھا کہ جب تک پنجاب حکومت ڈاکٹروں کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکورٹی مہیا نہیں کرتی اور گذشتہ روز توڑ پھوڑ کرنے والوں کو گرفتار نہیں کرتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

دیگر ڈاکٹر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اور نشتر اسپتال کی سیکورٹی ڈاکٹروں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، اسپتال میں آئے روز بڑھتے ہوئے لڑائی جھگڑے کے واقعات کے ماحول میں ڈاکٹروں، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے ارکان کا کام کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 202782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش