QR CodeQR Code

صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہت زیادہ محنت کر رہے ہیں، سجاد سلیم ہوتیانہ

11 Oct 2012 18:16

اسلام ٹائمز: ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ڈگری کالج برائے خواتین کے اچانک دورے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹری نے کہا کہ میرا مقصد مختلف اداروں میں معائنہ کرکے آفیسروں کو سپر ویژن کا احساس دلانا ہے تاکہ امور کی انجام دہی میں کوئی کسر باقی نہ رہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سجاد سلیم ہوتیانہ نے کہا ہے کہ مختلف اداروں میں اچانک معائنہ کرنے کا مقصد تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولتوں کا جائزہ لینا ہے تاکہ عوام کو سہولتیں بہتر اور مؤثر انداز میں دستیاب ہوسکیں۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ڈگری کالج برائے خواتین کے اچانک دورے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکریٹری نے کہا کہ مختلف اداروں کا دورہ کرکے وہاں پر موجود مسائل سے آگاہ ہونا ہے تاکہ ان مسائل کا پائیدار حل تلاش کیا جاسکے اور عوام کو درپیش مسائل مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں گلگت بلتستان کے آفیسران بہت زیادہ محنت کر رہے ہیں تاہم ان میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈائیلیسز مشین نصب کرکے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے صحت جدید سہولیات فراہم کی جائینگی جبکہ ڈگری کالج برائے خواتین میں زیر تعمیر عمارت کو اگلے دو سے تین ماہ میں مکمل کروایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ میرا مقصد مختلف اداروں میں معائنہ کرکے آفیسروں کو سپر ویژن کا احساس دلانا ہے اور مختلف معاملات کو بہتر بنانا ہے تاکہ امور کی انجام دہی میں کوئی کسر باقی نہ رہے اور فرائض کو سرانجام دیتے وقت کوئی کوتاہی یا غفلت نہ کرسکے۔


خبر کا کوڈ: 202802

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/202802/صحت-اور-تعلیم-کے-شعبے-میں-بہت-زیادہ-محنت-کر-رہے-ہیں-سجاد-سلیم-ہوتیانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org