QR CodeQR Code

گلگت میں 15 سے 17 اکتوبر تک 3 روزہ پولیو مکاؤ مہم منعقد کی جائیگی، ڈاکٹر اسرار حسین

11 Oct 2012 18:27

اسلام ٹائمز:ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گلگت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مکاؤ مہم کے دوران ضلع گلگت میں 158 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطر ے پلائیں گی جبکہ 39 پک سینٹرز بھی قائم کر دیئے گئے ہیں اور 9 ٹرانزٹ پوائنٹس میں بھی پولیو مکاؤ مہم کا عملہ موجود ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں 15 سے 17 اکتوبر تک 3 روزہ پولیو مکاؤ مہم منعقد کی جائیگی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گلگت ڈاکٹر اسرار حسین نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 روزہ پولیو مکاؤ مہم کے دوران ضلع گلگت میں 5 سال سے کم عمر کے 35 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مکاؤ مہم کے دوران ضلع گلگت میں 158 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطر ے پلائیں گی جبکہ 39 پک سینٹرز بھی قائم کر دیئے گئے ہیں اور 9 ٹرانزٹ پوائنٹس میں بھی پولیو مکاؤ مہم کا عملہ موجود ہوگا، جہاں سے گزرنے والے مسافروں کے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم کے دوران اپنے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو ضرور پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں اور اس مہم کو کامیاب کریں تاکہ کوئی بھی فرد اس موزی مرض کا شکار نہ ہوسکے۔


خبر کا کوڈ: 202805

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/202805/گلگت-میں-15-سے-17-اکتوبر-تک-3-روزہ-پولیو-مکاؤ-مہم-منعقد-کی-جائیگی-ڈاکٹر-اسرار-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org