0
Thursday 11 Oct 2012 18:59

چیف سیکریٹری سجاد سلیم ہوتیانہ کا ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت کا دورہ رنگ لے آیا

چیف سیکریٹری سجاد سلیم ہوتیانہ کا ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت کا دورہ رنگ لے آیا
اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری سجاد سلیم ہوتیانہ کا ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت کا دورہ رنگ لے آیا ہسپتال کے لئے سالانہ بجٹ کی پہلی قسط ادا کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سجاد سلیم ہوتیانہ نے بدھ کے روز اچانک ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت کا دورہ کیا اور ہسپتال کے عملے اور مریضوں سے مسائل دریافت کئے تو ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر وزیر نے مالی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ سالانہ بجٹ کی ریلیز نہ ملنے سے ہسپتال میں ادویات کی فراہمی بند کردی گئی ہے جبکہ ٹھیکیدار نے عدم ادائیگی کی وجہ سے مریضوں کے کھانے پینے کی سہولت کو بند کردیا ہے۔

جس پر چیف سیکریٹر ی نے سیکریٹری خزانہ کو ٹیلیفون کرکے فوری طور پر بجٹ کی پہلی قسط ریلیز کرنے کا حکم دیا۔ سیکریٹری خزانہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے لئے 15 لاکھ روپے کی قسط ریلیز کرتے ہوئے ریلیز آرڈر ڈی ایچ کیو ہسپتال بھجوا دیا ہے، بجٹ کی پہلی قسط ریلیز ہونے کی وجہ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت کی مالی مشکلات وقتی طور پر کم ہوگئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 202813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش