QR CodeQR Code

ملالہ یوسف زئی پر طالبان کا حملہ دراصل تمام انسانیت پر حملہ ہے، زہرا نجفی

11 Oct 2012 19:10

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کراچی شعبہ خواتین کی سیکریٹری جنرل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسکولوں اور طالبعلموں پر حملہ کرنے والے علم دشمنوں کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سوات میں طالبات کی وین پر حملہ کے بارے میں اپنے ایک بیان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کی سیکریٹری جنرل خانم زہرا نجفی کا کہنا ہے کہ سوات میں ملالہ یوسف زئی پر حملہ نہ صرف ایک بزدلانہ کاروائی ہے بلکہ یہ سراسر علم دشمنی ہے جبکہ حصول علم تمام مسلمان مرد اور عورت پر فرض اور اس کے حصول کی جدوجہد کو عبادت میں شمار کیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کی سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ ہم اس بزدلانہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ اسکولوں اور طالبعلموں پر حملہ کرنے والے علم دشمنوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان تمام متاثرہ علاقوں میں حصول علم کے دیگر ذرائع پر بھی توجہ دی جائے جہاں سکولوں کو تباہ اور طالبعلموں کو حصول علم سے روکا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 202818

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/202818/ملالہ-یوسف-زئی-پر-طالبان-کا-حملہ-دراصل-تمام-انسانیت-ہے-زہرا-نجفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org