0
Saturday 13 Feb 2010 09:42

گیلانی نواز شریف ملاقات،زیرالتوا آئینی معاملات فوری حل کرنے پر اتفاق

گیلانی نواز شریف ملاقات،زیرالتوا آئینی معاملات فوری حل کرنے پر اتفاق
اسلام آباد:وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور میاں نواز شریف نے موجودہ جمہوری نظام کے تحفظ اور اسے مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اتفاق کیا ہے کہ تمام اداروں کو آئینی حدود کے اندر رہ کر کام کرنا چاہئے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ میثاق جمہوریت کے حوالے سے قوم جلد خوشخبری سنے گی۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ایوان وزیر اعظم میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی،اقتصادی اور سیکورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔دونوں رہنماوں نے جمہوریت کو مضبوط بنانے،قانون کی حکمرانی، ریاستی اداروں کے استحکام اور پارلیمنٹ کی بالادستی و خودمختاری کے لئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں میثاق جمہوریت کی روح کے مطابق زیر التوا معاملات کو حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعظم اور نواز شریف نے جمہوری اداروں کے استحکام کے لئے سیاسی قوتوں کے درمیان قریبی رابطوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ریاست کے تمام اداروں کی ذمہ داری ہے۔ہر سطح پر شفافیت اور گڈگورننس حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت نے سیاسی ہم آہنگی کے لئے مفاہمت کا عمل جاری رکھنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ ملاقات کے دوران میاں نواز شریف نے میثاق جمہوریت پر جلد عمل درآمد پر زور دیا۔اجلاس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان،سینیٹر اسحاق ڈار،راجہ ظفرالحق،احسن اقبال، سرانجام خان،پیر صابر شاہ،سردار مہتاب احمد خان اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ 
خبر کا کوڈ : 20299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش