0
Friday 12 Oct 2012 19:51

سنی اتحاد کونسل کا ٹرین مارچ 14 اکتوبر کو کراچی سے شروع ہو گا

سنی اتحاد کونسل کا ٹرین مارچ 14 اکتوبر کو کراچی سے شروع ہو گا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام گستاخانہ فلم، ڈرون حملوں، دہشت گردی اور مہنگائی کے خلاف ’’ٹرین مارچ‘‘ 14 اکتوبر کو شام 5 بجے تیزگام کے ذریعے کراچی سے شروع ہو گا۔ ٹرین مارچ کی قیادت سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کریں گے۔ ٹرین مارچ کے دوران 25 ریلوے سٹیشنوں پر جلسے ہوں گے جبکہ ٹرین مارچ 15 اکتوبر کو رات 9 بجے راولپنڈی میں ختم ہو گا۔ سنی اتحاد کونسل کے میڈیا سیل نے ٹرین مارچ کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹرین مارچ کا قافلہ 14 اکتوبر کو 7:30 پر حیدرآباد، 9:00 بجے ٹنڈر آدم، 10:00 بجے نواب شاہ، 11:00 بجے محراب پورپہنچے گا۔

بعدازاں ٹرین مارچ 12:00 بجے خیرپور، 12:30 پر روہڑی جبکہ 15 اکتوبر کو رات 3:00 بجے رحیم یار خان، 4:00 بجے خان پور، 5:30 پر بہاولپور، صبح 7:00 بجے ملتان، 8:00 بجے خانیوال، 9:00 بجے میاں چنوں، 10:30 پر ساہیوال، 11:00 بجے اوکاڑہ، 12:00 بجے پتوکی، 12:30 پر رائیونڈ، 1:00 بجے کوٹ لکھپت، 2:00 بجے لاہور، 3:00 بجے گوجرانوالہ، 4:00 بجے وزیرآباد، 4:30 پر لالہ موسیٰ، 5:30 پر جہلم اور 8:30 پر راولپنڈی پہنچے گا۔
خبر کا کوڈ : 203017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش