0
Friday 12 Oct 2012 21:44

طالبان دہشتگردوں کی ایک اور بربریت، پاراچنار کی طالبات پر تیزاب پھینک دیا

طالبان دہشتگردوں کی ایک اور بربریت، پاراچنار کی طالبات پر تیزاب پھینک دیا
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی پاراچنار سے تعلق رکھنے والی ایم اے ایم ایس سی کی طالبات
کوہاٹ میں ایم اے کا پرچے دینے کے بعد مسافر گاڑی میں پاراچنار جا رہی تھیں کہ لوئر کرم صدہ درانی کے قریب مسلح دہشت گردوں نے گاڑی روک کر مسافروں پر فائرنگ کر دی اور ساتھ ہی گاڑی میں سوار طالبات اور دیگر مسافروں کے چہروں پر تیزاب پھینک دیا۔ جس کے بعد تین طالبات شدید زخمی ہوگئیں اور انہیں علاج کے لئے ایجنسی ھیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
اس المناک واقعے کے بعد کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور عوامی و سماجی حلقوں اور قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ ملالہ پر طالبان کے حملے کی مسلسل کوریج دینے والا میڈیا، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں گذشتہ پانچ سال سے پاراچنار کے بچوں اور خواتین پر طالبان کے مظالم پر کیوں خاموش ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ سول سوسائٹی اپنی منافقت ختم کرکے سوات کی طرح پاراچنار میں طالبان کے مطالم اور تیزاب کے حالیہ واقعہ کی بھرپور مذمت کرے اور اس انسانیت سوز ظلم میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنے کردار ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 203044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش