0
Saturday 13 Oct 2012 00:02

دائیں بازو کی جماعتوں میں انتشار ملک کے لیے نقصان دہ ہوگا، حافظ عبدالکریم

دائیں بازو کی جماعتوں میں انتشار ملک کے لیے نقصان دہ ہوگا، حافظ عبدالکریم
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سیکرٹری جنرل حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ اگر دائیں بازو کی جماعتیں متحد نہ ہوئیں تو ملک کا بہت بڑا نقصان ہوسکتا ہے، ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو بائیں بازو کی جماعتوں سے تعلق توڑ لینا چاہیے اور جماعت اسلامی کو بھی چاہیے کہ اپنی ضد چھوڑ کر مذاکرات کے ذریعے مسائل کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرے۔ حافظ عبدالکریم نے مزید کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ دینی جماعتیں متحد ہو جائیں۔
 
ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کیوجہ سے ملک کا بہت نقصان ہوا ہے، بلوچستان میں شورش بھی بڑا مسئلہ ہے، یہاں کے حالات خراب کرنے میں سی آئی اے، موساد، اور را بھی ملوث ہو سکتی ہیں، وہ پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن وہ اُس وقت تک اثر انداز نہیں ہو سکتیں جب تک ہم خود اُنہیں موقع نہ دیں، اس کے لیے ضروری ہے کہ بلوچوں کو اعتماد میں لے کر اُنہیں سیاسی عمل میں شریک کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 203058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش