QR CodeQR Code

آئی ایس او بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کی تنظیم نو، قیس حیدر نئے صدر منتخب

12 Oct 2012 23:58

اسلام ٹائمز: تنظیم نو کی تقریب میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران، مرکزی جنرل سیکرٹری رضا مہدی اور سابقہ مرکزی صدر و مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ناصر عباس شیرازی نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے یونٹ کی تنظیم نو کی تقریب جامع امام علی (ع) میں منعقد ہوئی، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء علامہ عسکری الہدایت، جامع امام علی (ع) کے پرنسپل علامہ ظفر حسین حقانی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران، مرکزی جنرل سیکرٹری رضا مہدی اور سابقہ مرکزی صدر و مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ناصر عباس شیرازی، سابق چیف اسکائوٹ شجر عباس، سابق سیکرٹری تعلیم ابوزر مہدی و دیگر رہنماء موجود تھے۔ 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عسکری الہدایت نے کہا کہ پاکستان میں الہیٰ اقدار اور امام خمینی (رہ) کی فکر کو عام کرنے میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا بہت بڑا کردار ہے، انہوں نے کہا کہ آئی ایس او ایک ایسی ماں ہے جس نے اس ملت کے لیے ہزاروں نوجوانوں کو میدان عمل کے لیے تیار کیا، تقریب کے آخر میں اکثریت رائے سے قیس حیدر کو نئے سال کے لیے بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کا میر کارواں منتخب کیا گیا، نو منتخب یونٹ صدر سے ڈویژنل صدر تہور مہدی نے حلف لیا۔


خبر کا کوڈ: 203061

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/203061/آئی-ایس-او-بہائوالدین-زکریا-یونیورسٹی-کی-تنظیم-نو-قیس-حیدر-نئے-صدر-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org