QR CodeQR Code

حکمران ملکی سالمیت کی خاطر امریکہ سے تعلقات ختم کریں، علامہ اقتدار نقوی

13 Oct 2012 00:13

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل نے مظفر گڑھ میں ناموس رسالت (ص) ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا احتجاج اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک گستاخان نبی (ص) کو سزاء نہیں دی جاتی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ دشمن یہ سمجھتا ہے کہ مسلمان توہین رسالت (ص) پر خاموش ہو جائیں گے لیکن یہ اُس کی بھول ہے، ہم کٹ تو سکتے ہیں لیکن توہین رسالت (ص) برداشت نہیں کر سکتے، مظفر گڑھ میں ناموس رسالت (ص) موٹر سائیکل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے پاکستان میں سب سے پہلے گستاخ نبی (ص) کے خلاف علم جہاد بلند کیا۔ امریکہ اور صہیونی طاقتوں نے پاکستان سمیت ملت اسلامیہ کے جذبات کو مجروح کیا ہے، ہمارا احتجاج اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک گستاخان نبی (ص) کو سزاء نہیں دی جاتی۔ حکمران ملکی سالمیت کی خاطر امریکہ سے تعلقات ختم کریں۔


خبر کا کوڈ: 203063

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/203063/حکمران-ملکی-سالمیت-کی-خاطر-امریکہ-سے-تعلقات-ختم-کریں-علامہ-اقتدار-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org