QR CodeQR Code

بھارت میں دماغی سوزش کے باعث مرنے والوں کی تعداد 441 ہوگئی

14 Oct 2012 00:52

اسلام ٹائمز: محکمہ صحت کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اے کے پانڈے نے کہا ہے کہ گور کھپور اور بستی ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں دماغی سوزش میں مبتلاء 235 لوگوں کا علاج کیا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقہ گور کھپور میں دماغی سوزش سے مزید چار بچوں کی موت واقع ہوگئی ہے، اس سال مشرقی اتر پردیش میں اس بیماری کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 441 ہوگئی ہے، ریاستی حکام نے کہا ہے کہ اس بیماری میں مبتلا لوگوں کو پچھلے دو روز میں بی ڈی آر میڈیکل کالج اسپتال اور گور کھپور و بستی ڈویژن کے دوسرے سرکاری اسپتالوں میں داخل کیا گیا، محکمہ صحت کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اے کے پانڈے نے کہا ہے کہ گور کھپور اور بستی ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں دماغی سوزش میں مبتلاء 235 لوگوں کا علاج کیا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 203226

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/203226/بھارت-میں-دماغی-سوزش-کے-باعث-مرنے-والوں-کی-تعداد-441-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org