0
Sunday 14 Oct 2012 00:49

مقبوضہ کشمیر کے لئے محکمہ بجلی کا لوڈشیڈنگ شیڈول جاری

مقبوضہ کشمیر کے لئے محکمہ بجلی کا لوڈشیڈنگ شیڈول جاری
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے پاور ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے وادی کے عوام کو ایک اور زور دار جھٹکا دیتے ہوئے نیا بجلی کٹوتی شیڈول لاگو کر دیا ہے، جس کے تحت دیہی اور شہر سرینگر کے بغیر میٹر والے علاقوں میں ہفتے میں بالترتیب شام کے وقت دو اور ایک مرتبہ مکمل اندھیرا رہے گا جبکہ دن کے وقت دیہی علاقوں میں دو مرتبہ اور شہری علاقوں میں ایک مرتبہ بجلی سپلائی مکمل طور بند رہے گی اور اس کے ساتھ ساتھ دیہی اور شہری علاقوں میں ایک مرتبہ پوری رات برقی رو کی فراہمی منقطع رہے گی۔ محکمہ بجلی نے لازمی سروسز کے لئے کوئی کٹوتی نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ میٹر والے دیہی و شہری علاقوں میں کسی مجبوری یا نظام میں خرابی کے باعث بجلی سپلائی متاثر رہے گی۔
 
ادھر مقبوضہ کشمیر کے وزیر مملکت برائے بجلی شبیر احمد خان کی صدارت میں نئے بجلی شیڈول کے حوالے سے ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی گئی جس میں بجلی کی فراہمی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں یہاں کی ضرورت سے کہیں زیادہ بجلی پیدا ہوتی ہے لیکن بھارت کی لوٹ کھسوٹ کے باعث وادی کشمیر کو گھپ اندھیرے میں رہنا پڑتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 203227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش