0
Saturday 13 Oct 2012 19:49

تحفظ ناموس رسالت ٹرین مارچ کی تیاریاں مکمل ہو گئیں

تحفظ ناموس رسالت ٹرین مارچ کی تیاریاں مکمل ہو گئیں
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے کراچی تا راولپنڈی ’’تحفظِ ناموسِ رسالت ٹرین مارچ‘‘ کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔ 14 اکتوبر کو شام 5بجے تیزگام کے ذریعے کراچی سے ٹرین مارچ کا آغاز ہو گا جس کی قیادت سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم اور دوسرے راہنما کریں گے۔ ٹرین مارچ کے راستوں کو گنبدِ خضریٰ والے پرچموں اور بینروں سے سجا دیا گیا ہے۔ ٹرین مارچ کا شہر شہر پرزور استقبال ہو گا۔ طارق محبوب کو ٹرین مارچ کا آرگنائزر نامزد کیا گیا ہے۔ ہزاروں علماء و مشائخ ٹرین مارچ میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گئے ہیں۔

ٹرین مارچ میں وکلاء، ڈاکٹرز، مزدور، کسان، طلباء، اساتذہ سمیت سول سوسائٹی کی نمایاں شخصیات شریک ہوں گی۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ ٹرین مارچ کا مقصد گستاخانہ فلم، ڈرون حملوں اور دہشت گردی کے خلاف زوردار آواز بلند کرنا ہے۔ ٹرین مارچ کے دوران 25 ریلوے سٹیشنوں پر ہزاروں افراد امریکہ کی سامراجی پالیسیوں اور دہشت گردوں کی مزاحمت کا حلف اٹھائیں گے۔ ٹرین مارچ کا اختتام 15 اکتوبر کو رات 9 بجے راولپنڈی میں ہو گا۔ ٹرین مارچ کے آغاز پر کراچی اور اختتام پر راولپنڈی میں بڑے جلسے کئے جائیں گے۔ ٹرین مارچ کا قافلہ 15 اکتوبر کو دوپہر لاہور پہنچے گا۔
خبر کا کوڈ : 203238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش