0
Saturday 13 Oct 2012 21:04

یورپ کی پہلی اسکارف اوڑھنے والی خاتون میئر، مذہب کو سیاست کیلیے استعمال نہیں کروں گی

یورپ کی پہلی اسکارف اوڑھنے والی خاتون میئر، مذہب کو سیاست کیلیے استعمال نہیں کروں گی
اسلام ٹائمز۔ بوسنیا کی تینتالیس سالہ آمرہ بابک مقامی الیکشن جیت کر یورپ میں پہلی اسکارف پہننے والی مئیر بن گئیں ہیں۔ دارالحکومت سرائیوو کے قریبی ٹائون وائسکو سے الیکشن لڑنے والی یہ خاتون تیس فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوئیں جو نہ صرف بوسنیا کی پہلی خاتون میئر ہیں بلکہ برّاعظم یورپ کی واحد خاتون میئر بھی ہیں جو اپنا سر ڈھانپتی ہیں۔ آمرہ نے اپنی جیت کو جمہوریت کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جیت میں یورپ کے لیے پیغام بھی ہے کہ دوسرے مذاہب اور افراد کی شناخت کو تسلیم کرنا بےحد اہم ہے۔ آمرہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں اسکارف کے استعمال سے کبھی کوئی پریشانی نہیں ہوئی جبکہ وہ کبھی بھی مذہب کو سیاست اور سیاست کو مذہب کے لیے استعمال نہیں کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 203279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش