QR CodeQR Code

حزب اللہ کیخلاف جنگ سے پرہیز کی جائے، وگرنہ بھاری قیمت ادا کرنا پڑیگی، اسرائیلی اخبار

13 Oct 2012 22:24

اسلام ٹائمز: اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ اب یہ سب پر واضح ہوچکا ہے کہ حزب اللہ سے جنگ کی صورت میں اسرائيلی فوج کو نہایت سخت حالات سے دوچار ہونا پڑے گا، کیونکہ حزب اللہ کے پاس نہایت موثر ڈیٹرینٹ حربے موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صیہونی اخبار ہاارتص نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے ڈرون طیارے کا اسرائیل کی فضائی حدود کے اندر تک پرواز کرنا، حزب اللہ کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کا مظہر ہے۔ صیہونی اخبار نے اپنی آج کی اشاعت میں لکھا ہے کہ حزب اللہ نے اسرائيل کے ایئر ڈیفنس سسٹم کی صلاحیت کو جانچنے، بعض مخصوص اہداف کی تصاویر بنانے اور ایک طرح سے ڈیٹرینٹ ماحول قائم کرنے کے لئے اپنا ڈرون اسرائيل کی فضا میں روانہ کیا تھا۔ اس اخبار نے قدس کی غاصب حکومت کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حزب اللہ نے ایسے عالم میں اپنا ڈرون اسرائيل کی فضاوں میں بھیجا ہے کہ اس نے ابھی تک اپنے ترقی یافتہ میزائلوں کی توانائی اور صلاحیت سے پردہ نہیں اٹھایا ہے۔ صیہونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ اب یہ سب پر واضح ہوچکا ہے کہ حزب اللہ سے جنگ کی صورت میں اسرائيلی فوج کو نہایت سخت حالات سے دوچار ہونا پڑے گا، کیونکہ حزب اللہ کے پاس نہایت موثر ڈیٹرینٹ حربے موجود ہیں۔ اس صیہونی اخبار نے صیہونی فوج کے ایک اعلٰی افسر کے حوالے سے لکھا ہے کہ اسرائیل کو حزب اللہ کے خلاف جنگ کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے، ورنہ اسے اپنے اس اقدام کی بھاری قیمت ادا پڑے گی۔


خبر کا کوڈ: 203284

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/203284/حزب-اللہ-کیخلاف-جنگ-سے-پرہیز-کی-جائے-وگرنہ-بھاری-قیمت-ادا-کرنا-پڑیگی-اسرائیلی-اخبار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org