QR CodeQR Code

افغانستان،صوبہ ہلمند میں اتحادی افواج کے آپریشن میں 5 طالبان ہلاک،قندھار میں خودکش حملہ،تین امریکی فوجی ہلاک

13 Feb 2010 19:42

افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان کیخلاف اتحادی افواج کے آپریشن میں پانچ طالبان ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ خودکش حملے میں تین امریکی فوجی مارے گئے۔افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ اتحادی شہریوں کو نقصان


 افغانستان:افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان کیخلاف اتحادی افواج کے آپریشن میں پانچ طالبان ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ خودکش حملے میں تین امریکی فوجی مارے گئے۔افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ اتحادی شہریوں کو نقصان نہ پہنچائیں۔ہلمند میں طالبان گڑھ مرجہ میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔افغان فوج کے کمانڈر شیر محمد زازی کے مطابق آج صبح شروع کئے گئے اس آپریشن میں پانچ طالبان آمنے سامنے لڑائی میں مارے جا چکے ہیں۔اتحادی افواج کو مشترک آپریشن میں طالبان سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔
افغان صدر حامد کرزئی نے کابل سے جاری بیان میں طالبان سے کہا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو جائیں۔انہوں نے اتحادی افواج کو خبر دار کیا ہے کہ آپریشن میں شہریوں کی جان و مال کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچنا چاہیئے۔
قندھار میں خودکش حملہ،تین امریکی فوجی ہلاک
کابل:افغانستان میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں تین امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔افغان حکام کے مطابق صوبہ قندھار میں امریکی اور افغان فورسز کی مشترکہ گشت کے دوران ایک موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے خود کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔جس میں تین امریکی مارے گئے۔


خبر کا کوڈ: 20330

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/20330/افغانستان-صوبہ-ہلمند-میں-اتحادی-افواج-کے-آپریشن-5-طالبان-ہلاک-قندھار-خودکش-حملہ-تین-امریکی-فوجی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org