QR CodeQR Code

بلوچستان میں صرف ہزارہ برادری نے قومی پرچم بلند کیا ہے، ناصر عباس شیرازی

14 Oct 2012 02:47

اسلام ٹائمز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے لاہور میں دو روزہ صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی بحیرہ عرب، کوئٹہ بلوچستان کا دل اور گلگت بلتستان چائنہ اور انڈیا کے سنگم پر واقع ہے اور ان تینوں جگہوں پر شیعت پر تشدد کیا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے لاہور میں ہونے والے دو روزہ صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں پہلے دن کے آخری سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظام ولایت فقیہ، مکتب اہلبیت (ع) اور انقلاب اسلامی ایران پوری دنیا کے لیے ماڈل رول ہیں، پاکستان جغرافیائی اور نظریاتی حوالے سے بدترین اندرونی خلفشار کا شکار ہے، مگر اس میں ہم شیعہ محب وطن ہیں، اس ملک کو ہم نے بنایا تھا اور ہم ہی بچائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ کراچی بحیرہ عرب، کوئٹہ بلوچستان کا دل اور گلگت بلتستان چائنہ اور انڈیا کے سنگم پر واقع ہے اور یہ تینوں جگہوں پر شیعت پر تشدد کیا جارہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں صرف ہزارہ برادری نے قومی پرچم بلند کیا ہے، اس وقت استعمار کی کوشش ہے کہ پاکستان میں شیعوں کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے کمزور کیا جائے تاکہ متحد نہ ہو سکیں، اُنہوں نے مزید کہا کہ یکم جولائی کا پروگرام شیعیان پاکستان کے لیے اُمید کی کرن ثابت ہوا ہے جس کے ذریعے قوم کو جینے کا حوصلہ ملا ہے۔


خبر کا کوڈ: 203311

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/203311/بلوچستان-میں-صرف-ہزارہ-برادری-نے-قومی-پرچم-بلند-کیا-ہے-ناصر-عباس-شیرازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org