QR CodeQR Code

ملتان، شیعہ علماء کونسل کا ملالہ یوسف زئی پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

14 Oct 2012 02:57

اسلام ٹائمز: مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملالہ پورے پاکستان کی بیٹی ہے، جس نے اپنے ارادے اور جذبے سے طالبان سمیت انسانیت کے دشمنوں کو بے نقاب کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل ملتان کی جانب سے محلہ ایمن آباد سوتری وٹ میں ملالہ یوسف زئی پر ہونیوالے حملے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے، جن پر ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی اور طالبان کے خلاف نعرے درج تھے، اس موقع پر مظاہرین نے طالبان کے خلاف واشگاف انداز میں نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل اور وفاق علماء شیعہ کے رہنمائوں مولانا مجاہد عباس گردیزی و دیگر کا کہنا تھا کہ ظالم چاہے کسی صورت میں بھی ہو ہم اُسکی مذمت کرتے ہیں اور مظلوم چاہے غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو ہم اُسکے حامی ہیں، مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اُس وقت تک امن و امان قائم نہیں ہو سکتا جب تک اسلام دشمن قوتوں کا خاتمہ نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملالہ یوسف زئی پر طالبان کی طرف سے کیے جانے والے بزدلانہ حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 203315

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/203315/ملتان-شیعہ-علماء-کونسل-کا-ملالہ-یوسف-زئی-پر-حملے-کے-خلاف-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org