QR CodeQR Code

الطاف حسین نے ایک بار پھر اپنی فسطائی ذہنیت کا ثبوت دیا ہے، جماعت اسلامی

14 Oct 2012 01:40

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں جماعت اسلامی کے سابق اراکین اسمبلی نے کہا کہ الطاف حسین امریکا کے خوشنودی میں تمام حدوں کو پھلانگ رہے ہیں، علماء، مفتی اور خطیب کو معاشرے میں احترام کی نظروں سے دیکھا جاتا ہے، الطاف حسین کا بیان شہر میں فساد کرانے کی سازش اور کھلی دھمکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی، لئیق خان، نصراللہ خان شجیع، یونس بارائی اور حمید اللہ خان ایڈووکیٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں علماء کرام، خطیبوں اور مفتیان کے کوائف سیکٹر اور یونٹ آفسز میں جمع کرائے جانے کے اعلان پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ الطاف حسین امریکا کی خوشنودی میں تمام حدوں کو پھلانگ رہے ہیں، علماء، مفتی اور خطیب کو معاشرے میں احترام کی نظروں سے دیکھا جاتا ہے، الطاف حسین کا بیان شہر میں فساد کرانے کی سازش اور کھلی دھمکی ہے مگر علماء کرام نے ہمیشہ بلا خوف و خطر حق بات کہی ہے۔ وہ اس طرح کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے ایک بار پھر اپنی فسطائی ذہنیت کا ثبوت دیا ہے اور علماء کرام کو براہ راست دھمکی دے کر اپنا اصل چہرہ ایک بار پھر قوم کے سامنے عیاں کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے اس سے قبل بھی علماء کرام کو بھینسوں کے باڑے میں باندھنے کا اعلان کیا تھا اور ان کے خلاف غیر شائستہ زبان استعمال کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 203319

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/203319/الطاف-حسین-نے-ایک-بار-پھر-اپنی-فسطائی-ذہنیت-کا-ثبوت-دیا-ہے-جماعت-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org