QR CodeQR Code

ایٹمی ہتھیاروں کا زمانہ گزر چکا،ہم ایٹمی ہتھیاروں کو ضد انسانیت سمجھتے ہیں،احمدی نژاد

13 Feb 2010 20:21

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے روس کے"این ٹی وی" چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو انسانیت کے خلاف سمجھتے ہیں اور یہ کہ اب ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا زمانہ گزر چکا ہے،اور



تہران:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے روس کے"این ٹی وی" چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو انسانیت کے خلاف سمجھتے ہیں اور یہ کہ اب ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا زمانہ گزر چکا ہے،اور آج کی دنیا میں کوئی بھی ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے پر قادر نہیں ہے۔ صدر احمدی نژاد نے ایٹمی ہتھیاروں سے پاک علاقہ کے قیام کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نہ صرف مشرق وسطی بلکہ پوری دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرح ایٹمی ہتھیاروں کے انبار لگانا بھی غلط ہے۔اب عراق و افغانستان سے زیادہ اہم مسئلہ امریکہ کے سامنے نہیں آئے گا اور کیا ایٹمی ہتھیار امریکہ کے لئے کامیابی کا باعث بنے اور یہ کہ اب ایٹمی ہتھیاروں کا کوئی فائدہ نہیں رہ گيا ہے کیونکہ اب انسانیت اور ثقافت کا دور شروع ہو چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 20332

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/20332/ایٹمی-ہتھیاروں-کا-زمانہ-گزر-چکا-ہم-کو-ضد-انسانیت-سمجھتے-ہیں-احمدی-نژاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org