QR CodeQR Code

ملکی سطح پر لاء کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، محمد ایاز سومرو

14 Oct 2012 02:39

اسلام ٹائمز: ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے محکمہ قانون کے متعلقہ ذیلی دفاتر میں گھوسٹ ملازمین کی اطلاعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متنبہ کیا کہ جو بھی ملازم غیر حاضر ہوگا یا بغیر کسی اہم وجہ کے لمبی چھٹی کی درخواست دے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ کی میزبانی میں تمام جلد کراچی میں ایک ملکی سطح پر لاء کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس میں سندھ کے علاوہ پنجاب، گلگت، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے لاء سیکریٹریز، ایڈووکیٹ جنرلس اور پراسیکیوٹر جنرلس کو خصوصی شرکت کے لئے مدعو کیا جائےگا۔ جس میں تمام صوبوں کے سینئر افسران اپنے تجربات، کام کی نوعیت، مسائل اور اپنی تجاویزات ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرینگے۔ یہ فیصلہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر قانون محمد ایاز سومرو کی زیر صدارت منعقدہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔

ایاز سومرو نے پراسیکیوٹر جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور سالسیٹر سندھ کو کہا کہ وہ اپنی ماہانہ کارکردگی بشمول کیسز کے ڈسپوزل کے بارے میں رپورٹس انہیں ارسال کریں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اب جو بھی لاء افسر یونیفارم میں نہیں پائے گئے انہیں معطل کیا جائے گا۔ ایاز سومرو نے محکمہ قانون کے متعلقہ ذیلی دفاتر میں گھوسٹ ملازمین کی اطلاعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متنبہ کیا کہ جو بھی ملازم غیر حاضر ہوگا یا بغیر کسی اہم وجہ کے لمبی چھٹی کی درخواست دے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 203345

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/203345/ملکی-سطح-پر-لاء-کانفرنس-کا-انعقاد-کیا-جائے-گا-محمد-ایاز-سومرو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org