QR CodeQR Code

لاہور، ق لیگ کے مرکزی رہنماء فقیر حسین بخاری کی ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں سے ملاقات

14 Oct 2012 21:15

اسلام ٹائمز: ملاقات میں پاکستان میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر سیاسی جماعتوں کے موقف کو زیر بحث لایا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ اس طرح کی ملاقاتیں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (قائداعظم) کے مرکزی نائب صدر سید فقیر حسین بخاری نے ٹائون شپ لاہور میں صوبائی شوریٰ کے اجلاس کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی، سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری، علامہ سید احمد اقبال رضوی سمیت دیگر رہنمائوں سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر سیاسی جماعتوں کے موقف کو زیر بحث لایا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ اس طرح کی ملاقاتیں آئندہ بھی جاری رہیں گی، ملاقات کے بعد ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ پاکستان کی مختلف جماعتوں کے قائدین اور رہنماء ہمارے رابطے میں ہیں اور ملاقات کرنے کے خواہشمند ہیں تاہم ابھی تک انتخابات کے حوالے مرکزی شوریٰ کی مشاورت جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 203419

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/203419/لاہور-ق-لیگ-کے-مرکزی-رہنماء-فقیر-حسین-بخاری-کی-ایم-ڈبلیو-رہنمائوں-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org