QR CodeQR Code

عمران خان کا لانگ مارچ وزیرستان آپریشن کی راہ ہموار کرنے کے لیے تھا، حافظ حسین احمد

14 Oct 2012 21:21

اسلام ٹائمز: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنماء نے کوٹ ادو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے تو ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کیوں نہیں کر سکتے؟


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنماء حافظ حسین احمد نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ وزیرستان آپریشن کی راہ ہموار کرنے کے لیے تھا، ہم ملالہ یوسف زئی پر ہونیوالے حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، یہ حملہ بھی وزیرستان آپریشن کی راہ ہموار کرنے کے لیے کرایا گیا، مولانا فضل الرحمان کی وجہ سے ہی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام کو تبدیل کرنے کی سازش ناکام ہوئی ہے۔ کوٹ ادو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حسین احمدکا کہنا تھا کہ عمران خان نے وزیرستان کی طرف مارچ صرف دکھاوے کے لیے کیا تھا، اور یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی کہ جب عمران خان جیسا سیاستدان وزیرستان کے اندر نہیں جا سکتا تو فوج اور حکومت کی بھی عملداری نہیں ہے، اس کو بنیاد بنا کر فوجی آپریشن کی راہیں ہموار کی جارہی ہیں۔ 

اُنہوں نے مزید کہا کہ امریکہ خود افغانستان سے نکل رہا ہے اور طالبان سے مذاکرات کرنے پر آمادہ ہے تو ہم اپنے لوگوں سے مذاکرات کیوں نہیں کر سکتے؟ اُنہوں نے کہا کہ مجھے الیکشن دور دور تک نظر نہیں آرہے، انتخابات متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے لڑیں گے تاہم مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ ممکن ہے۔


خبر کا کوڈ: 203428

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/203428/عمران-خان-کا-لانگ-مارچ-وزیرستان-آپریشن-کی-راہ-ہموار-کرنے-کے-لیے-تھا-حافظ-حسین-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org