QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کی خوشحالی ہر سطح پر ممکن بنائیں گے، سجاد لون

15 Oct 2012 01:34

اسلام ٹائمز: اجلاس کے دوران تنظیمی کارکنان نے سیاسی معاملات کے علاوہ مختلف علاقوں سے وابستہ چند عوامی ضروریات کا بھی ذکر کیا۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے مرکزی دفتر واقع صنعت نگر سرینگر میں چیئرمین سجاد غنی لون کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریاست کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، درجنوں سیاسی کارکنان نے پیپلز کانفرنس کے مرکزی دفتر میں چیئرمین سجاد غنی لون سے طویل ملاقات کی، اس دوران موجود تمام سیاسی کارکنان نے پیپلز کانفرنس کے نصب العین اور سیاسی منشور سے قلعی طور پر اتفاق کیا جبکہ کارکنان نے عہد کیا کہ چیئرمین سجاد غنی لون کے ہر قدم کے ساتھ قدم ملا کر جموں و کشمیر کی خوشحالی کو ہر سطح پر ممکن بنائیں گے۔
 
اس موقع پر پیپلز کانفرنس کے وائس چیئرمین محمد کمال بھی موجود تھے، تنظیمی کارکنان نے سیاسی معاملات کے علاوہ مختلف علاقوں سے وابستہ چند عوامی ضروریات کا بھی ذکر کیا۔ اس دوران سجاد غنی لون نے مقبوضہ کشمیر کے وزیر جنگلات و ماحولیات میاں الطاف احمد کے گھر جاکر وہاں ان کی والدہ کے انتقال پر غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کی۔


خبر کا کوڈ: 203557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/203557/مقبوضہ-کشمیر-کی-خوشحالی-ہر-سطح-پر-ممکن-بنائیں-گے-سجاد-لون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org