QR CodeQR Code

گلگت اسکردو روڈ کے منصوبہ کی منسوخی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

15 Oct 2012 12:38

اسلام ٹائمز: مظاہرین نے حکومت اور چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی کہ اس منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی سول سوسائٹی اور مختلف مکاتب فکر کی تنظیموں نے گلگت اسکردو روڈ کے منصوبہ کی منسوخی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور دفاعی اہمیت کے حامل اس روڈ پر کام دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت گلگت بلتستان ہیومن رائٹس کے جنرل سیکرٹری ولایت علی بلتی کر رہے تھے۔ مظاہرین نے اپنے مطالبہ کے حق میں اور حکومت کے اس افسوسناک اقدام کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور منصوبہ پر کام کی منسوخی کی بھرپور مذمت کی۔ مظاہرین نے حکومت اور چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی کہ اس منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 203593

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/203593/گلگت-اسکردو-روڈ-کے-منصوبہ-کی-منسوخی-خلاف-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org