0
Tuesday 16 Feb 2010 10:16

عالمی طاقتوں کی طرف سے جوہری ایندھن کی سپلائی پر نئی پیشکش کی گئی ہے،ایران

عالمی طاقتوں کی طرف سے جوہری ایندھن کی سپلائی پر نئی پیشکش کی گئی ہے،ایران
تہران:ایران نے کہا ہے کہ اسے جوہری ایندھن کی فراہمی کیلئے عالمی طاقتوں کی طرف سے نئی پیشکش کی گئی ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے۔ایران کی ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے مقامی خبر ایجنسیوں سے گفتگو میں بتایا کہ تہران کی جانب سے خود ہی یورینیم کو بیس فیصد تک افزودہ کرنے کے فیصلے کے بعد امریکا،فرانس اور روس نے نئی پیشکش کی ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے۔تاہم انہوں نے نئی پیشکش کی تفصیلات نہیں بتائیں۔
دوسری جانب امریکا،فرانس اور روس نے ایرانی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو کوئی نئی پیشکش نہیں کی گئی۔فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کو ایٹمی ایندھن فراہم کرنے پر صرف ایک ہی پیشکش عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے گزشتہ سال اکتوبر میں کی تھی جس پر کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی نئی پیشکش زیر غور نہیں،جبکہ روس نے بھی کسی نئی پیشکش کی تردید کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 20373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش