0
Tuesday 16 Feb 2010 10:24

امریکی سینیٹر جان کیری کی آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات

امریکی سینیٹر جان کیری کی آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات
راولپنڈی:امریکی سینیٹر جان کیری دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے اور انہوں نے راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیرمین سینیٹر جان کیری نے پاکستان آمد کے فوری بعد آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی۔جس میں پیشہ ورانہ و دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اپنے دو روزہ قیام کے دوران سینیٹرجان کیری پاکستان کی سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق جان کیری آج صدر آصف زرداری،وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ،ڈرون حملوں اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملات سمیت اہم امور زیر بحث آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 20375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش