QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں زمستان کی پہلی برفباری، میدانی علاقوں میں شدید بارشیں

16 Oct 2012 02:20

اسلام ٹائمز: وادی کشمیر کے لوگوں نے سردی سے بچنے کیلئے گرمی کے آلات کو بھی روبہ عمل لانا شروع کردیا ہے جبکہ روایتی طور کانگڑیوں اور کوئلے کا بھی انتظام کیا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے شہر و دیہات میں مطلع ابر آلود اور کچھ علاقوں میں بوندا باندی کے بیچ شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے اُوپری علاقوں میں موسم کی پہلی برفباری ہوئی اور مقبوضہ کشمیر کے میدانی علاقوں میں شدید ترین بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں پوری وادی میں یکا یک درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقعہ ہوگئی ہے اور شہر و گام کے لوگوں نے گرم ملبوسات زیب تن کرنا شروع کر دیئے ہیں، دریں اثناء گذشتہ دونوں لداخ کے کچھ علاقوں میں موسم کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی، جہاں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے قدرت کے دلفریب نظاروں کا لطف اٹھایا، ادھر امسال کی شدید سردی کی دستک نے لوگوں کو گرمی کے انتظامات کرنے کا بھی واضح اشارہ دیا ہے اور لوگوں نے سردی سے بچنے کیلئے گرمی کے آلات کو بھی روبہ عمل لانا شروع کردیا ہے جبکہ روایتی طور کانگڑیوں اور کوئلے کا بھی انتظام کیا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 203768

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/203768/مقبوضہ-کشمیر-میں-زمستان-کی-پہلی-برفباری-میدانی-علاقوں-شدید-بارشیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org