0
Monday 15 Oct 2012 18:52

لادینی قوتیں ملک کو سیکولر بنانا چاہتی ہیں،فحاشی و عریانی کا طوفان برپا ہے،وسیم اختر

لادینی قوتیں ملک کو سیکولر بنانا چاہتی ہیں،فحاشی و عریانی کا طوفان برپا ہے،وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ منصورہ میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث عوام الناس میں نا امیدی و مایوسی پھیل رہی ہے، ملک پر مسلط حکمران ٹولے نے لوٹ مار کی انتہا کر رکھی ہے، لوڈشیڈنگ سے ملک کی معیشت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ایسی پالیسیاں نہ بنائیں جن سے ملک و قوم کو نقصان ہو، جب تک لوٹ مار کرنے والوں کا کڑا احتساب نہیں کیا جا ئے گا ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا، حکمران ملکی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے ہیں، غفلت اور بدعنوانی نے ملک کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی بے لگام اور سیاسی قیادت بے حس ہو چکی ہے ان کی ترجیحات میں عوامی مسائل کا حل کہیں نظر نہیں آتا، پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی عوامی مسائل کو حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں، اس وقت وطن عزیز کو محب وطن اور پڑھی لکھی قیادت کی ضرورت ہے جو پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈال سکے۔ انہوں نے کہا کہ جتنی جلدی ہو سکے انتخابات کروا دیے جائیں تاکہ ملک کو مکمل طور پر تباہ ہونے سے بچایا جا سکے، اگر حکمران اپنے اللوں تللوں پر خرچ کی جانے والی رقم اور کرپشن کو کنٹرول کر لیں تو ہمیں نہ صرف آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے چھٹکارا حاصل ہو سکتا ہے بلکہ مہنگائی کو بھی بڑی حد تک کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر وسیم اختر نے کہا کہ سودی معیشت نے سارا معاشی نظام تباہ و برباد کر دیا ہے، اسلامی طرز معیشت کو اپنا کر ہمیں ڈوبتی معیشت کو سہارا دینا ہو گا، ایک طرف صنعتیں اور فیکٹریاں بند ہونے سے بے روز گاری کی شرح میں گزشتہ ساڑھے چار سال میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ دوسری طرف فاقوں کی وجہ سے معاشرے میں بے راہ روی اور خودکشیوں کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، منافقت کی سیاست کرنے والوں کو بے نقاب کرنا ہو گا، مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ان سے خیر کی توقع نہیں، لادینی قوتیں ملک کو سیکولر بنانا چاہتی ہیں، فحاشی و عریانی کا طوفان برپا ہے، جب تک ہم جاگیرداروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں سے نجات حاصل نہیں کر لیتے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
خبر کا کوڈ : 203793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش