QR CodeQR Code

کراچی اور بلوچستان کے حالات سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خراب کئے جارہے ہیں، لیاقت بلوچ

16 Oct 2012 00:51

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے ملتان میں تعمیر پاکستان یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک گستاخ رسول (ص) دنیا میں موجود رہیں گے اُس وقت تک شع رسالت (ص) کے پروانے ناموس رسالت (ص) کا دفاع کرتے رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ نوجوان قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں، پاکستان کے حالات انتہائی گھمبیر ہو چکے ہیں، مہنگائی، بیروزگاری، ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی، نا انصافی، سیٹوں کی خرید و فروخت نے نوجوان کو مایوس کردیا ہے، ان حالات میں صالح نوجوانوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، شباب ملی کے ملک گیر کنونشنز اور نوجوانوں کی بیداری اسلامی انقلاب کا ذریعہ بنے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شباب ملی ضلع ملتان کے زیر اہتمام ملتان آرٹس کونسل میں تعمیر پاکستان یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ یہ خطہ عشق رسول (ص) کے جذبہ سے سرشار ہے، اسی خطے سے اُٹھنے والی تحفظ ناموس رسالت (ص) تحریکیں کامیابی سے ہمکنار بھی ہوئی ہیں۔
 
ان کا کہنا تھا کہ ٹیری جونز نے گستاخانہ فلم بناکر ایک ارب مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے، گستاخ رسول (ص) کی سزاء سر تن سے جدا ہے، جب تک گستاخ رسول (ص) دنیا میں موجود رہیں گے اُس وقت تک شع رسالت (ص) کے پروانے ناموس رسالت (ص) کا دفاع کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بدامنی انتہاء کو پہنچ چکی ہے، کراچی اور کوئٹہ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوروں کے حوالے ہوچکا ہے، انسانی خون سستا ہوگیا ہے، کسی کی جان و مال، عزت آبرو محفوظ نہیں، کاروبار غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ حکومت امن و امان قائم کرنے اور عوام کو جان ومال کا تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، کراچی اور بلوچستان کے حالات سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خراب کئے جارہے ہیں، سندھ کی صورتحال پی پی اور ایم کیو ایم کے شیطانی گٹھ جوڑ کی وجہ سے خراب سے خراب تر ہو گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 203865

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/203865/کراچی-اور-بلوچستان-کے-حالات-سوچے-سمجھے-منصوبے-تحت-خراب-کئے-جارہے-ہیں-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org