0
Thursday 18 Oct 2012 02:49

پبلک سیفٹی ایکٹ ہٹاو تو ہم تنازعہ کشمیر کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، ایمنسٹی انٹرنیشنل ٹیم کا دعویٰ

پبلک سیفٹی ایکٹ ہٹاو تو ہم تنازعہ کشمیر کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، ایمنسٹی انٹرنیشنل ٹیم کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ تنازعہ کشمیر کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرکا 8 روزہ دورہ کرنے والی ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سہ رکنی ٹیم کے سربراہ ششی کمار ویلاتھ نے واضح کیا ہے کہ اگر یہاں سے پی ایس اے کی منسوخی عمل میں لائی جائے تو تنازعہ کشمیر کے حل کی راہ ہموار تر ہوسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ 1978ء سے لاگو پبلک سیفٹی ایکٹ کی منسوخی جموں و کشمیرکی حکومت کے اختیار میں ہے جبکہ ٹیم کی 2 خواتین اراکین سونیتا اور راہیلہ نارچور نے میں ریاستی حکومت کی طرف سے کی گئی ترمیم کو ناکافی اقدام سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس بلاجواز ایکٹ کے اطلاق سے شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ٹیم نے گرفتار 3 کم عمر نوجوانوں کی رہائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حراستی اموات و گمشدگیوں اور بے نام قبروں کی دریافت کی طرح ہی انتظامی حراست کا معاملہ بھی سنگین ہے۔
خبر کا کوڈ : 204342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش