0
Thursday 18 Oct 2012 18:20

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 20 اکتوبر کو ہنگو میں تحفظ ناموس رسالت (ص) سیمینار کے انعقاد کا فیصلہ

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 20 اکتوبر کو ہنگو میں تحفظ ناموس رسالت (ص) سیمینار کے انعقاد کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام 20 اکتوبر کو ہنگو میں تحفظ ناموس رسالت (ص) سیمینار کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 20 اکتوبر بروز ہفتہ ہنگو کے ٹائون ہال میں منعقد ہونے والے اس سیمینار میں شیعہ سنی علماء کرام اور مذہبی رہنمائوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس سیمینار کا مقصد امریکہ میں بننے والی توہین آمیز فلم کہ جس میں رسالت مآب (ص) کی شان میں گستاخی کی گئی ہے کیخلاف آواز بلند کرنا ہے اور دوسرا یہ کہ محرم الحرام کی آمد سے قبل ہم چاہتے ہیں کہ شیعہ، سنی علماء ایک بار مل بیٹھیں اور ہنگو میں امن اور بھائی چارے کیلئے کردار ادا کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 204350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش