QR CodeQR Code

کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس اہلکاروں میں انعامات اور میڈلز تقسیم

18 Oct 2012 16:09

اسلام ٹائمز: گلگت بلتستان پولیس اپنے اہلکاروں کو بھیج سڑک میں دہشت گردوں کے فائرنگ کے بعد زخمی حالت میں تڑپتے چھوڑ کر بھاگنے کی ریت ختم ہوگئی ہے، اب کے دہشت گردوں اور اشہاری مجرموں کا پیچھا کرکے گرفتار کرنا شروع کیا ہے، جو کہ قابل رشک عمل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان پولیس کے سپِرنٹنڈنٹ پولیس استور مرزا حسن نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں میں انعامات، میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ مرزا حسن نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور محنت سے ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ وفاقی وزیر داخلہ کی طرف سے دی گئی معلومات ہمارے لیے امتحان ہے، کس طرح ناخوشگوار واقعہ سے محفوظ رہنے کیلئے تمام داخلی اور خارجی پوائنٹس پرچیکنگ پر توجہ دی جائے۔ یاد رہے گلگت بلتستان پولیس اپنے اہلکاروں کو بھیج سڑک میں دہشت گردوں کے فائرنگ کے بعد زخمی حالت میں تڑپتے چھوڑ کر بھاگنے کی ریت ختم ہوگئی ہے۔ اب کے دہشت گردوں اور اشہاری مجرموں کا پیچھا کرکے گرفتار کرنا شروع کیا ہے، جو کہ قابل رشک عمل ہے۔


خبر کا کوڈ: 204431

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/204431/کارکردگی-کا-مظاہرہ-کرنیوالے-پولیس-اہلکاروں-میں-انعامات-اور-میڈلز-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org