0
Thursday 18 Oct 2012 20:29

مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں کا استعمال کرنا چاہئے، مختار احمد وازہ

مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں کا استعمال کرنا چاہئے، مختار احمد وازہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ نے اسکاٹ لینڈ میں آزادانہ ریفرنڈم کرنے کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ اسے اسی طرح مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے اپنی قراردادں کا استعمال کرنا چاہئے، سرینگر میں پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ میں آزادانہ ریفرنڈم منعقد کرنے سے پتا چلتا ہے کہ عالمی سطح پر دنیا تمام متنازعہ مسائل کو حل کرنا چاہتی ہے جو ایک خوش آئند قدم ہے تاہم یورپی ممالک کو چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو بھی اولین ترجیحات دے کر اس مسئلے کو حل کریں تاکہ جنوبی ایشیاء میں امن کی ضمانت دی جاسکے کیونکہ اس مسئلے کی وجہ سے پورے جنوبی ایشیاء کا امن دائو پر لگا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق حل کرنے کیلئے پرامن تحریک کے دوران بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں، اور اب اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے اپنا رول ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 204608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش