QR CodeQR Code

شام کی فوج نے ہزاروں غیر ملکی دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے، فیصل مقداد

18 Oct 2012 17:56

اسلام ٹائمز: سوریا الان نامی ویب سائٹ کے مطابق شام کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو ترکی کی سرحد سے گرفتار کیا گيا ہے، شام اپنی سر زمین پرحملوں اور سرحدوں کی خلاف ورزی کا نہایت شدید جواب دے گا۔


اسلام ٹائمز۔ شام کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کاروائياں جاری رہیں گی۔ سوریا الان نامی ویب سائٹ کے مطابق فیصل مقداد نے کہا کہ شام کی فوج نے ہزاروں غیر ملکی دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ شام کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ گرفتار شدہ دہشتگردوں میں لیبیا، تیونس، مصر، سوڈان اور عراق و یمن کے شہری شامل ہیں۔ فیصل مقداد نے کہا کہ ان دہشتگردوں کو ترکی کی سرحد سے گرفتار کیا گيا ہے۔ شام کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی حکومت نے اپنے ہوائی اڈوں پر دہشتگردوں کی آمد و رفت کے لئے سہولتیں فراہم کرکے انہیں شام میں بھیجنے کا انتظام کیا ہے۔

یورپی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شام میں اس وقت تیس ہزار دہشتگرد سرگرم عمل ہیں اور ان میں تین ہزار کا تعلق القاعدہ دہشتگرد تنظیم سے ہے۔ فیصل مقداد نے کہا کہ شام اپنی سرزمین پر حملوں اور سرحدوں کی خلاف ورزی کا نہایت شدید جواب دے گا۔ واضح رہے کہ شام میں امریکہ، صیہونی حکومت، سعودی عرب اور قطر و ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگرد سرگرم عمل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 204610

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/204610/شام-کی-فوج-نے-ہزاروں-غیر-ملکی-دہشتگردوں-کو-گرفتار-کرلیا-ہے-فیصل-مقداد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org