1
0
Thursday 18 Oct 2012 20:53

تحریک انصاف کا سونامی نومبر میں دیہات کا رخ کرے گا، عمران خان

تحریک انصاف کا سونامی نومبر میں دیہات کا رخ کرے گا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا سونامی نومبر میں دیہات کا رخ کرے گا، ملتان پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مظلوموں کی جماعت ہے، اس لئے کسان دوست پالیسی پارٹی کی ترجیحات میں شامل ہے، اگر چھوٹا کاشتکار خوشحال ہو گا تو ملک ترقی کرے گا، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ن لیگ کی کرپشن کی وجہ سے غریب غریب تر ہو گیا ہے، شمالی وزیرستان میں آپریشن کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ آپریشن سے امن نہیں آ سکتا بلکہ دہشتگردی پھیلتی ہے، جس سے نقصان ملک کو ہی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کو چھوڑ کر کہیں نہیں جارہے۔
خبر کا کوڈ : 204635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Greece
good
ہماری پیشکش