QR CodeQR Code

ملتان، سرکاری سکول کی انتظامیہ کے غیر مناسب سلوک پر طالبات کا احتجاجی دھرنا

18 Oct 2012 22:51

اسلام ٹائمز: مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک محکمہ تعلیم کے افسران سے مذاکرات نہیں کرتے اور مطالبات پورے ہونے کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ نیو ملتان میں سرکاری سکول کی طالبات نے انتظامیہ کے غیر مناسب سلوک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا، گورنمنٹ مون لائٹ سکول مدنی چوک نیو ملتان کی طالبات نے سکول انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے، طالبات کا کہنا تھا کہ جب وہ سکول آتی ہیں تو انہیں قلم کی بجائے جھاڑو تھما دیا جاتا ہے اور پورے سکول کی صفائی کرائی جاتی ہے، جبکہ صفائی ستھرائی پر مامور عملہ اساتذہ کے ذاتی کاموں میں مصروف رہتا ہے۔ اس موقع پر طالبات نے دو ٹیچرز کے تبادلے منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک محکمہ تعلیم کے افسران سے مذاکرات نہیں کرتے اور مطالبات پورے ہونے کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا، طالبات نے جنرل بس سٹینڈ روڈ بلاک کر کے دھرنا دیا، دوسری جانب پولیس نے احتجاج ختم کرانے کے لئے طالبات کے عزیز و اقارب کو تھانے منتقل کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 204637

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/204637/ملتان-سرکاری-سکول-کی-انتظامیہ-کے-غیر-مناسب-سلوک-پر-طالبات-کا-احتجاجی-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org