0
Thursday 18 Oct 2012 22:34

میڈیا والے خوامخواہ ٹیبل سٹوریز نہ چلائیں، جماعت اسلامی نئے انتخابات کے اعلان کے بعد اپنی حکمت عملی کا اعلان کردے گی، لیاقت بلوچ

میڈیا والے خوامخواہ ٹیبل سٹوریز نہ چلائیں، جماعت اسلامی نئے انتخابات کے اعلان کے بعد اپنی حکمت عملی کا اعلان کردے گی، لیاقت بلوچ
اسلام تائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ملتان میں جماعت اسلامی حلقہ پی پی 194 کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات کے حوالے سے اپنی حکمت عملی ترتیب دے دی ہے، نئے انتخابات کے اعلان کے بعد جماعت اسلامی اپنی حکمت عملی کا اعلان کردے گی، میڈیا والے خوامخواہ ٹیبل سٹوریز نہ چلائیں کہ جماعت اسلامی کا فلاں فلاں پارٹی سے اتحاد ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ کارکنان انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں اور قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے امیدواران رائے عامہ کو منظم کرنے کے لیے اپنے حلقوں میں کارنر میٹنگز، عوامی جلسوں کا اہتمام کریں۔
 
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی قوم کو سرپرائز دے گی، پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی حکمران جماعتوں نے ملک کی جس طرح بے توقیری کرتے ہوئے امریکی غلامی اختیار کی ہے، دونوں ہاتھوں سے قومی خزانے کو لوٹا ہے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری کے تحفے دیے ہیں یہ اس حکومت کے سیاہ کارنامے ہیں، استقبالیہ سے امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان پروفیسر افتخار چودھری، عبدالمحسن شاہین، حافظ محمد اسلم نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 204643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش