QR CodeQR Code

خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 8 دہشتگرد ہلاک، 2 شہری جاں بحق

18 Oct 2012 22:47

اسلام ٹائمز: زخمی ہونے والوں میں 4 شہری اور 7 عسکریت پسند شامل ہیں، فورسز کی جانب سے علاقہ میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری کے باعث دو عام شہری جاں بحق جبکہ 8 دہشتگرد مارے گئے، ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی سب تحصیل باڑہ کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں نے دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں آٹھ دہشتگرد ہلاک اور سات کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، ایک نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ میں دو عام شہری بھی جاں بحق ہوئے ہیں، سیکورٹی ذرائع کے مطابق تیرہ کے علاقے ذوا میں بمباری سے عسکریت پسندوں کے چار ٹھکانے اور دو مکان بھی تباہ ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں چار شہری اور 7 عسکریت پسند شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔


خبر کا کوڈ: 204689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/204689/خیبر-ایجنسی-میں-جیٹ-طیاروں-کی-بمباری-8-دہشتگرد-ہلاک-2-شہری-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org