0
Thursday 18 Oct 2012 23:39

کوئی بھی نیا آپریشن سیاسی اور عسکری قیادت میں اتفاق رائے کے بغیر شروع نہیں کیا جائیگا، صدر، وزیراعظم

کوئی بھی نیا آپریشن سیاسی اور عسکری قیادت میں اتفاق رائے کے بغیر شروع نہیں کیا جائیگا، صدر، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ شمالی وزیرستان آپریشن بارے میں سیاسی اور عسکری قیادت میں اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور اہم معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں ملالہ یوسفزئی پر حملے کے بعد شمالی وزیرستان پر دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے حوالے سے بڑھتے ہوئے عالمی دباﺅ پر بھی غور کیا گیا، تاہم دونوں رہنماﺅں کا اس بات پر اتفاق تھا کہ کوئی بھی نیا آپریشن شروع کرنے سے قبل سیاسی اور عسکری قیادت میں اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا اور تمام قوتوں کو آن بورڈ کرنے کے بعد ہی کسی نئے آپریشن کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔
 
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے دورہ کویت کے حوالے سے صدر مملکت کو کویتی قیادت و دیگر عالمی رہنماﺅں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں اور پاکستان کے موقف کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ ملاقات میں صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت مفاہمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور آئندہ عام انتخابات میں بھی وہ عوام کی عدالت میں جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت تمام اداروں کا احترام کرتی ہے اور کسی سے محاذ آرائی نہیں چاہتی، جبکہ اہم قومی معاملات پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے عمل کو بڑھایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 204705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش