0
Friday 19 Oct 2012 11:46

آزاد کشمیر میں بھرپور انداز سے ہفتہ یکجہتی حقوق گلگت بلتستان منائیں گے، ترابی

آزاد کشمیر میں بھرپور انداز سے ہفتہ یکجہتی حقوق گلگت بلتستان منائیں گے، ترابی
سلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے ہفتہ یکجہتی حقوق گلگت بلتستان منانے کا اعلان کیا ہے۔ جماعت اسلامی اول روز سے دونوں آزاد خطوں کو باہم مربوط بنا کر تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتی رہی ہے اور اس میدان میں عملی کام کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان ایک ہی جماعت ہے۔ ہماری جماعت کی شاخ گلگت بلتستان کے ہر ضلع میں قائم ہے نہ صرف قائم ہے بلکہ بڑے موثر انداز سے کام بھی کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مشتاق ایڈووکیٹ مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان اور سیکرٹری جنرل محمود الحسن سے مشاورت کے دوران کیا۔ 

عبدالرشید ترابی نے شوری کے اجلاس کی روشنی میں ایک اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دی۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر سیمینارز منعقد کیے جائیں گے۔ انکے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کو مزید تیز کیا جائے، دونوں آزاد خطوں کے عوام کے درمیان دوریوں کو کم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دونوں خطوں کی قیادت کو جمع کر کے بھرپور قومی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے آئینی اصلاحات کے اندر بھی گلگت بلتستان کو ملانے کے لیے صدر، سپریم کورٹ مشترک ہوں گے اور کشمیر کونسل کو اپر ہائوس بنایا جائے جس میں دونوں خطوں کی برابر نمائندگی ہو۔
خبر کا کوڈ : 204757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش