QR CodeQR Code

شاکر رضوی کا قتل قابل مذمت، قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، علامہ اقتدار نقوی

19 Oct 2012 22:33

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب حکومت سید غلام رضا نقوی کو رہا نہیں کرتی تو پاکستان کی شیعہ قوم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں اسلام آباد کا رُخ کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے نماز جمعہ کے موقع پر لاہور میں شہید ہونے سوالے سینئر وکیل سید شاکر علی رضوی کے قتل کی شدید مذمت کی گئی، ملتان میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم اس طرح کے واقعات کی مذمت کرتی ہے اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فی الفور شاکر علی رضوی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے، اُنہوں نے کہا کہ پنجاب کے سیکورٹی اداروں کی نااہلی اس سے بڑی کیا ہو گی کہ لاہور کے عین وسط میں دن دیہاڑے ایک وکیل کو شہید کر دیا گیا۔ اُنہوں نے اس موقع پر حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ سولہ سال سے بیگناہ جیل میں قید سید غلام رضا نقوی کہ جن کا کیس شہید سید شاکر علی رضوی لڑ رہے تھے کو کل پیشی کے موقع پر باعزت بری کیا جائے۔
 
اُنہوں نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت سید غلام رضا نقوی کو رہا نہیں کرتی تو پاکستان کی شیعہ قوم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں اسلام آباد کا رُخ کرے گی، اُنہوں نے کہا کہ جو مجرم سو قتل کا اعتراف کرتے ہیں حکومت اور نام نہاد چیف جسٹس اُس کو رہا کردیتا ہے لیکن جو بے گناہ ہے اور اُس کے وکیل کو بھی بے دردی کے ساتھ شہید کردیا گیا اور اُس کو ابھی تک رہا نہیں کیا جارہا، اس موقع پر اُنہوں نے قوم سے اہیل کی ہے کہ وہ کل لاہور ہائیکورٹ لاہور پہنچیں جہاں سید غلام رضا نقوی کے کیس کی سماعت ہونی ہے۔


خبر کا کوڈ: 204838

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/204838/شاکر-رضوی-کا-قتل-قابل-مذمت-قاتلوں-کو-فوری-گرفتار-کیا-جائے-علامہ-اقتدار-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org