0
Friday 19 Oct 2012 23:03

افغانستان میں بم دھماکہ 15 افراد جاں بحق، 18 زخمی

افغانستان میں بم دھماکہ 15 افراد جاں بحق، 18 زخمی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے سے 15 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو صوبے بلغ کے ضلع دولت آباد میں منی بس سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بن گئی۔ جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ دھماکے میں 18 زخمی بھی ہوئے۔ جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ صوبائی سیکورٹی چیف کے ترجمان شیر جان درانی کے مطابق واقعہ علی الصبح پیش آیا، جس میں منی بس کو نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان کے مطابق بس میں سوار افراد شادی میں شرکت کیلئے جار رہے تھے۔ حکام کے مطابق کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 204877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش