QR CodeQR Code

90ء کے الیکشن میں بھاری رقم کی آفر ہوئی جو ٹھکرا دی تھی، چودھری شجاعت حسین

19 Oct 2012 23:21

اسلام ٹائمز:اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ تاثرغلط ہے کہ انتخابات میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ انیس سو نوے میں مجھے اور چودھری پرویز الہٰی کو بھاری رقم کی آفر ہوئی تھی جسے ہم نے ٹھکرا دیا تھا، انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کی تعمیل ہونی چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثرغلط ہے کہ انتخابات میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ اس موقع پر مشاید حسین سید نے کہا کہ نوے کے انتخابات میں کس نے کتنے پیسے کھائے انہیں منظرعام پر لایا جانا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کرپٹ لوگوں میں اب خوف پیدا ہو گا۔ یورپی یونین کے سفیر نے بتایا کہ وہ حکومت پاکستان کی دعوت پر یہاں آئے ہیں تاکہ آئندہ انتخابات اور سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لے سکیں۔ ہم شفاف الیکشن کے ذریعے جمہریت کے خواہاں ہیں اور امید کرتے ہیں الیکشن کمیشنز آئندہ الیکشن میں اہم رول ادا کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 204886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/204886/90ء-کے-الیکشن-میں-بھاری-رقم-کی-آفر-ہوئی-جو-ٹھکرا-دی-تھی-چودھری-شجاعت-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org